چنئی، 18مئی (ایجنسی) تملناڈو میں چا ر اہم اسمبلی سیٹوں پر اتوار کوضمنی انتخابات ہوں گے۔
چار اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے علاوہ لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلہ کی پولنگ میں دھرما پوری، ایراڈے،
تروویلور، کڈالو لوک سبھا سیٹوں کے 13پولنگ مراکز پر بھی پھر سے پولنگ کرائی جائے گی۔
اراواکوروچی، اوٹاپیڈرم (محفوظ)، سلور اور تروپاراکنڈرم اسمبلی سیٹوں پر بھی کل ضمنی انتخابات ہوں گے اور پولنگ صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ہوگی۔