نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بدھ کو مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں کو آزاد ہندوستان کی تاریخ میں ایک ’’سیاہ باب‘‘ کے طور پر دیکھا جائے گا۔
آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر گہلوت نے کہا ’’گزشتہ آٹھ سال ہندوستانی جمہوریت کا’سیاہ باب‘ کہلائیں گے۔ ہر گلی میں کشیدگی ہے۔ ہم لوگوں کو نعرے لگاتے دیکھ رہے ہیں، چاہے وہ ہندو ہوں یا مسلمان۔
انہوں نے ’’اپوزیشن جماعتوں نے
مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم ملک میں امن کی اپیل کریں۔ 13 جماعتوں نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ کل میں نے پھر درخواست کی، لوگ خوفزدہ ہیں، ہر طرف فرقہ وارانہ کشیدگی ہے۔ وہ کیوں ہچکچا رہا ہے؟‘‘
اس کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس پارٹی کے کارکنوں کو اپنی ہی پارٹی کے دفتر میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ’’بی جے پی کی قوم پرستی جو امپورٹڈ نیشنلزم ہے، اس میں بھی اس کی مخالفت میں اسے دبا کر کچل دیا جائے‘‘۔