حیدرآباد17مئی(یواین آئی) متحدہ آندھراپردیش کے آخری وزیراعلی این کرن کمارریڈی کو کانگریس ہائی کمان نے طلب کیا جس کے بعد وہ قومی دارالحکومت روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کرن کمارریڈی
سے ہائی کمان نے خواہش کی ہے کہ وہ اے پی کانگریس سربراہ کی ذمہ داری سنبھال لیں۔
ریڈی تین دنوں تک دہلی میں ہی قیام کریں گے جہاں ان کی ملاقات سونیاگاندھی کے ساتھ ساتھ دیگر اعلی لیڈروں سے ہوگی۔