نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 29 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور کورونا انفیکشن کے 1,724 فعال معاملات کا اضافہ ہوا ہے اس دوران ملک
میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 574 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 2,20,66,28,332 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔