سری نگر، 5 فروری (یو این آئی) سری نگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ایک مختصر تصادم آرائی میں دو جنگجو اور ایک سی آر پی ایف اہکار ہلاک ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سری نگر کے مضافاتی علاقہ لاوے
پورہ میں بدھ کی دوپہر کو جنگجوؤں نے ایک ناکہ پارٹی پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان مختصر تصادم آرائی چھڑ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس مختصر تصادم آرائی میں دو جنگجو اور ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔