: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/11اپریل(ایجنسی) راہل گاندھی کی امیٹھی میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران سیکوریٹی میں خامی کے پارٹی کے الزام کو وزیرداخلہ نے انکار کیا، وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ جس لیزر لائٹ کا کانگریس ذکر کررہی ہے وہ انہیں کے فوٹوگرافر کے موبائل فون کی تھی، جو راہل گاندھی کا ویڈیو بنا رہے تھے، وزرات نے اس حوالے میں جب اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) سے مشورہ لیا تو انہوں نے
کہا کہ یہ لائٹ سیل فون کی تھی، کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ جب امیٹھی سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد راہل گاندھی صحافیوں سے بات کررہے تھے تبھی بہت کم وقت میں کم سے کم سات بار انکے سر کے آس پاس لیز دیکھتی ہے، دو بار تو سیدھی انکی کنپٹی پر لیز کی لائٹ پڑی، واقعہ کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہنگامہ مچ ہوا ہے، کانگریس نے اس سلسلہ میں وزرات کو خط لکھا تھا اور اس واقع کے بارے میں آگاہ کیا تھا-