کولکاتہ ، 8 ستمبر (یو این آئی) مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے جگدل میں واقع بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کی رہائش گاہ
پر بدھ کی صبح تین دیسی بم پھینکے گئے۔
اس واقعہ کے وقت سنگھ اپنی رہائش گاہ پر نہیں تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔