پٹنہ 11 جون ( یواین آئی ) بہار کی اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) نے کورونا انفیکشن کو دیکھتے ہوئے پارٹی صدر لالو پرساد یادو کے 73 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جمعرا ت کو کیک نہیں کاٹ کر 73 ہزار غریب کنبوں کو
کھانا کھلایا ۔
آرجے ڈی ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے یہاں کہاکہ پارٹی ہر سال آرجے ڈی صدر کی یوم پیدائش دھوم ۔
دھام سے مناتی رہی ہے لیکن کوروناوبا کی وجہ سے سادگی کے ساتھ یوم پیدائش منائی جارہی ہے ۔