پٹنہ/18اپریل(ایجنسی) آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی بدھ کو ایشوریہ رائے کے ساتھ منگنی ہورہی ہے ۔ منگنی کی یہ تقریب پٹنہ کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں منعقد کی گئی ہے ۔ اس موقع پر انگوٹھی پہنانے سے قبل تیج پرتاپ اور ایشوریہ نے پوجا کے ساتھ ساتھ کئی دیگر رسوم بھی ادا کئے ۔ منگنی میں شامل ہونے کیلئے لالو اور چندریکا رائے دونوں کنبہ ہوٹل پہنچا ، لیکن دونوں کنبوں کو لالو کی کمی کا احساس ہوا۔
لالو کی بڑی بیٹی میسا نے کہا کہ والد صاحب ساتھ ہوتے تو
یہاں کا نظارہ کچھ اور ہی ہوتا ۔ بیٹے کی منگنی کرانے پہنچی سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوش ہوں کہ گھر میں بہو آنے والی ہے۔ ہوٹل موریہ کے اشوکا ہال میں منگنی کیلئے منچ بنایا گیا ۔
منگنی کی تقریب میں دونوں کنبہ کے سبھی لوگ موجود ہیں ۔ تیج پرتاپ کے ساتھ ان کے چھوٹے بھائی تیجسوی یادو ، سبھی بہنیں ، بہنوئی اور ماں رابڑی دیوی بھی موجود ہیں ۔ لالو یادو کے نہیں رہنے کی وجہ سے منتخب مہمانوں کو ہی دعوت دی گئی ہے ۔