رانچی، 21 فروری (یو این آئی) غیر منقسم بہار کے اربوں روپے کے چارہ گھوٹالہ کے سب سے بڑے معاملے میں پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سپریمو لالو پرساد کو پانچ سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
رانچی میں خصوصی سی بی آئی جج ایس کے ششی کی عدالت نے آج لالو پرساد
اور دیگر ملزمان کی سزا پر سماعت کرتے ہوئے یہ سزا سنائی۔
اس سے قبل 15 فروری کو عدالت نے رانچی کے ڈورانڈا خزانے سے غیر قانونی طور پر 139.35 کروڑ نکالنے کے معاملے میں لالو پرساد سمیت 75 ملزمان کو قصوروار ٹھہرایا تھا، جن میں سے 41 کو چھوڑ کر دیگر کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی تھی، جب کہ اس دن تین ملزمان عدالت میں جسمانی طور پر پیشنہیں پائے تھے۔