the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،21 جولائی(یواین آئی) صدر رام ناتھ کوود، نائب صدرایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندرمودی اور ملک کی دیگر اہم شخصیتوں نے مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال پرمنگل کواپنے رنج وغم کا اظہارکیا۔
ان کے انتقال پر مدھیہ پردیش میں پانچ دنوں، اترپردیش میں تین دنوں اور بہار میں ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیاہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بزرگ لیڈر لال جی ٹنڈن کا منگل کی صبح لکھنؤ میں انتقال ہوگیا۔ وہ 85 برس کے تھے۔
مسٹر کووند نےمائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرکے ذریعہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ’’مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال سے ہم نے ایک ایسی اہم شخصیت کھودی ہے، جو لکھنؤ کی ثقافت اور قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا غیرمعمولی



مجموعہ تھے، میں انکے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہارکرتاہوں۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے میں تعزیت پیش کرتا ہوں‘‘
مسٹر نائیڈو نےیہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسٹر ٹنڈن نے اپنی عوامی زندگی میں کئی عہدوں پر کام کیا، وہ مریادہ کے نمونہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’مدھیہ پردیش کے گورنر مسٹرلالجی ٹنڈن کے انتقال کی خبر پاکر میں دکھی ہوں۔ سینئر لیڈر اور سماجی خدمت گار اور لکھنؤ علاقے کے عوامی روایتوں اورتاریخ پر خصوصی دلچسپی رکھنے والے ٹنڈن جی طویل عرصے تک اترپردیش مقننہ کے رکن رہے اور اترپردیش حکومت میں بھی متعدد ذمہ داریاں ادا کیں۔ غم زدہ خاندانوں اور معاوں اورحامیوں کو دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور ایشور سے دعا کرتا ہوں کہ ان کی روح کو شانتی نصیب ہو۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.