وجئےواڑہ/2اپریل(ایجنسی) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹریlakshmi-parvathi لکشمی پاورتی نے کہا کہ آندھراپردیش میں پنکھے کی ہوا بہہ رہی ہے، مجھے پورا بھروسہ ہے کہ آنے والے انتخابات میں وائی ایس آر سی پی 130 سیٹوں پر جیت حاصل کریں گی اور وائی ایس جگن موہن ریڈی آندھراپردیش کے اگلے
چیف منسٹر بنیں گے.
لکشمی پاروتی نے منگل کو میڈیا سے یہ بات کہی، انہوں نے پیشن گوئی کی ہے کہ دونوں گوداوی ضعلوں میں پچھلی بار سے بھی اس بار زائد سیٹوں پر وائئ ایس آر سی پی کے امیدوار جیت حاصل کریں گے، پاروتی نے سوال کیا کہ ریاست کو قرض بازاری بنا کر کس منہ سے چندرابابو نائیڈو ووٹ مانگ رہے ہیں.