نئی دہلی ،7 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ میں، جس میں کسانوں سمیت آٹھ افراد کی ہلاکت کی ’ازخود نوٹس‘ کی سماعت کرتے ہوئے اتر پردیش حکومت کو ہدایت کی کہ وہ تین اکتوبر کے واقعہ سے متعلق ایف آئی آر پر اب تک کی کارروائی پر’اسٹیٹس رپورٹ‘ جمعہ تک پیش کریں چیف جسٹس وی این رمن کی
سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے اتر پردیش حکومت کی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل گریما پرساد سے جمعہ تک ’ایکشن اسٹیٹس رپورٹ‘ پیش کرنے کو کہا۔
عدالت عظمیٰ نے کہا ’’تشدد کے معاملے میں درج ایف آئی آر پر اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں اگلے 24 گھنٹوں میں ایک تفصیلی کارروائی رپورٹ پیش کی جائے‘‘۔