: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) کیجریوال حکومت کے تمام چائلڈ کیئر ہوم میں بچوں کو بہترین دیکھ بھال اور سہولیات ملنی چاہئیں اس سلسلے میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر آتشی نے محکمہ کے افسران کو فوری طور پر تمام چائلڈ
کیئر ہومز کا معائنہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے دہلی کی وزیر برائے بہبود خواتین و اطفال آتشی نےلاجپت نگر میں واقع چائلڈ کیئر ہوم کے اچانک دورے کے بعد یہ حکم جاری کیا، جہاں معائنہ کے دوران وزیر آتشی کو کئی طرح کی لاپرواہیوں کا پتہ چلا۔