نئی دہلی،19 اپریل( یواین آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں كووڈ -19 کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔
اتوارکو لیڈی ہارڈنگ اسپتال کے دو ڈاکٹر اورچھ نرس کورونا وائرس کی
جانچ میں پا زیٹو آنے سے کھلبلی مچ گئی۔
اسپتال ذرائع نے آج بتایا کہ ان آٹھوں کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے اورجو لوگ ان کے رابطے میں آئے ہیں ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔