the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 03 جون (یواین آئی) ہندوستان اور چین کے سینئر فوجی کمانڈر مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر تقریبا گزشتہ ایک ماہ سے جاری تناؤ کی صورت حال کے پیش نظر سنیچر کو ایک اہم میٹنگ کریں گے۔
فوجی ذرائع کے مطابق یہ میٹنگ لداخ میں چوشول مولڈو میں واقع بارڈر پرسنل میٹنگ پوائنٹ پر ہوگی جو اس طرح کی میٹنگوں کے لئے لداخ میں متعین دو مراکز میں سے ایک ہے۔
میٹنگ میں ہندوستان کی نمائندگی لیہ میں واقع 14 ویں کور کے کمانڈر کریں گے جبکہ چین کی جانب سے ان کےہم منصب فوجی افسر بات چیت کے لئے آئیں گے۔
منگل کو فوج کی



تین ڈویژن کے سربراہ جو میجر جنرل رینک کے افسر ہیں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ اس مسئلہ پر بات چیت کی تھی لیکن یہ بات چیت بے نتیجہ رہی تھی۔ اس کے بعد سنیچر کو اعلی سطحی میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے منگل کو ایک ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ بات چیت کے بعد ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ ’’چین کے ساتھ ہندوستان کی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اس لئے میں کسی طرح کے شبہ کا اظہار نہیں کرنا چاہوں گا۔‘‘
بات چیت کے ذریعہ اگر مسئلہ حل ہوجاتا ہے تو اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔ ہندوستان کا سر کسی بھی صورت میں نہیں جھکے گا۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.