the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لیہہ، 9 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے لداخ کو 'فخر ہندوستان' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کے عوام کی حب الوطنی پر پورے ملک کو فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے سے جموں و کشمیر اور لداخ میں ترقی کی راہ میں حائل 'سیاسی اور قانونی رکاوٹیں' ختم ہوئی ہیں اور ترقی کا چو طرفہ جامع ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
نقوی نے یہ باتیں جمعے کو یہاں لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کے سلسلے میں شکوٹ یوکما، شکوٹ شما، شکوٹ گوگما، پھیانگ ، چشکو، پھیانگ تھانگانک میں منعقدہ عوامی جلوسوں میں دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد تجارت، زراعت، روزگار، ثقافت، زمین اور جائیداد وغیرہ کے لئے لیہہ اور کرگل کے لوگوں کے حقوق کو مکمل آئینی تحفظ دیا گیا ہے۔
مسٹر نقوی نے اپنے عوامی جلسوں میں، لوگوں کو دفعہ 370 کو منسوخ کرنے اور لداخ کا مرکزی علاقہ بننے کے فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکزی خطوں کے قیام کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر ترقی کا آغاز ہوا ہے۔ نوجوانوں کو اچھی



تعلیم اور روزگار کے وسیع مواقع مل رہے ہیں۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے ساتھ لیہہ اور کرگل کی ترقی کی رفتار میں رکاوٹ بنے تمام قوانین کو ختم کر کے لداخ کی ترقی پر لگے 'اسپیڈ بریکر' کو زمین بوس کر دیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کے مختلف معاشی، تعلیمی، ترقیاتی اسکیموں اور پروگراموں کے فوائد جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔
موصوف وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں ریاست ہماچل پردیش کے منالی میں دنیا کی سب سے طویل شاہراہ ٹنل 'اٹل ٹنل' کو قوم کے لئے وقف کیا ہے۔ زائد از نو کلومیٹر لمبی یہ ٹنل منالی کو سال بھر وا دی لاہول اسپیٹی گھاٹی سے جوڑتی ہے۔ اس سے قبل یہ گھاٹی تقریباً 6 ماہ تک ہونے والی شدید برف باری کی وجہ سے الگ تھلگ رہتی تھی۔ یہ سرنگ منالی اور لیہہ کے درمیان سڑک کے 46 کلو میٹر فاصلے کو کم کرتی ہے اور دونوں جگہوں کے درمیان ضائع ہونے والے وقت میں بھی چار سے پانچ گھنٹے کی بچت کرتی ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ 'اٹل ٹنل' ہماچل پردیش کے ایک بڑے حصے کے ساتھ ساتھ مرکزی علاقہ لداخ کے لئے بھی ایک لائف لائن بننے جارہی ہے۔ اس سے منالی اور کیلانگ کے درمیان کا فاصلہ تین سے چار گھنٹوں تک کم ہوجائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.