نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتے کے روز کہا کہ دارالحکومت میں آکسیجن کی بہت زیادہ کمی ہونے کے سبب اسپتالوں میں ہاہاکار مچا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے سرسوتی وہار پالی کلینک کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ چاروں طرف، اسپتالوں سے ایس او ایس کال آ رہے ہیں کہ اس اسپتال میں آکسیجن ختم ہو گئی ہے، اس میں نصف گھنٹے کی آکسیجن بچ گئی ہے۔ بہت زیادہ مشکل حالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں۔ ہم نے عدالت میں بھی کہا ہے اور مرکزی حکومت کو بھی لکھا ہے کہ دہلی کو یومیہ 976 ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے لیکن ہمیں 976 ٹن کے مقابلے 490 ٹن آکسیجن الاٹ کیا گیا ہے اور ہمیں یہ 490 ٹن
آکسیجن بھی نہیں مل پا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز محض 312 ٹن آکیسجن آیا ہے۔ دہلی کو 976 ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے اور اس کے مقابلے اگر ہمیں 312 ٹن آکسیجن آیا ہے۔ دہلی کو 976 ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے اور اسکے مقابلے اگر ہمیں 312 ٹن آکسیجن دی جائے گی تو کیسے کام چلے گا؟ آج سارے اسپتالوں کے اندر ہاہاکار مچا ہوا ہے۔ کئی اسپتالوں نے بولا ہے کہ انھیں اپنے مریض اسپتال سے نکالنے پڑیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہلی کو آکسیجن چاہیے۔ میری اپیل کو جو بھی سن رہا ہے اور جن جن افراد کو فیصلہ کرنا ہے، ان سبھی سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ ہماری دہلی کو آکسیجن چاہیے۔ ہمیں آکسیجن دیجیے۔