the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،14جولائی(یو این آئی)آج یہاں کرانتی کاری یووا سنگٹھن (کے وائی ایس) کے کارکنان نے سری لنکا میں جاری عوامی تحریک کے حق میں اور سری لنکا ہائی کمیشن، نئی دہلی میں عوام مخالف رانیل وکرما سنگھے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کوجبراً مظاہرے کو روکنے کے بعد حراست میں لے لیا۔
یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہاگیا کہ کے وائی ایس سری لنکا کے عوام کے ساتھ ان کی عوام دشمن حکومت کے خلاف جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مانگ کرتی ہے کہ گوٹاباراج پکشے کو فوراً برخاست کرکے ان کے ملک کے لوگوں کے پاس واپس بھیج دینا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے کو فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا



چاہیے۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں کافی عرصے سے معاشی بحران چل رہا تھا۔ بالآخر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور سری لنکا کی سڑکوں پر لوگوں کا جم غفیر نظرآیا۔بعد ازاں حکومتی نظام کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ سری لنکا میں یہ بے مثال ہنگامہ آرائی اس وسیع پیمانے پر معاشی بحران کی وجہ سے پیداہوئی جو گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔ اندازوں کے مطابق سری لنکا حکومت سرسے پاؤں تک قرض میں ڈوبی ہوئی ہے۔ ہر جگہ اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے۔ معیشت کو برقرار رکھنے کے لیے ملک کو اہم اجناس جیسے غذائی اجناس، کھانا پکانے کی گیس، دیگر اشیائے خوردونوش، پیٹرولیم وغیرہ درآمد کرنے کی ضرورت ہے، جس کے لیے بڑی مقدار میں زرمبادلہ کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.