بشکیک، 6 جون (ژنہوا) کرغزستان میں کورونا وائرس (کووڈ -19) وبا کے 38 نئے معاملے آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1974 ہو گئی ہے۔
نائب وزیر صحت نوربالوت حسین بایوف نے اپنی باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں
میں 5050 طبی ٹیسٹ کئے جانے کے بعد یہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
مسٹر حسین بایوف نے کہا کہ نئے معاملات میں تین باہر سے آئے لوگوں کے ہیں، 29 نئے مریض پہلے سے طبی نگرانی میں تھے اور چھ معاملات کے ذریعہ کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔