ماسکو، 13 جنوری (اسپوتنک) کویت کے وزیر اعظم صباح خالد الحمد الصباح نے بدھ کے روز اپنا استعفیٰ ملک کے امیر (حکمران) نواف الاحمد الجبار الصباح کو پیش کردیا۔
سرکاری نیوز ایجنسی کونا نے اطلاع دی ہے کہ مسٹر الصباح نے اپنا استعفیٰ پیش
کیا ہے۔ کویت حکومت کے ممبران نے پارلیمنٹ میں اختلافات کے سبب اجتماعی استعفیٰ دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ اراکین پارلیمنٹ نے کابینہ کی تشکیل سمیت متعدد امور پر وزیر اعظم سے سوال کرنے کے لئے تحریک پیش کرنے کے کئی دن بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔