کشی نگر/27اپریل(ایجنسی) کشی نگر میں اسکولی وین حادثہ کتنا دل دہلانے والا تھا جس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ، کچھ خاندانوں کے آنگن میں کھیلنے کے لئے بچے ہی نہیں بچے۔ وشونپورا تھانے کے پڑرون مڈورہی کے باشندہ حیدر کے گھر میں دو بیٹے تھے ، کامران اور فرحان ۔جمعرات کو دودہی کراسنگ حادثہ سے دونوں بھائیوں کی موت ہو گئی ہے۔ ہفتہ کےروز جب دونوں کا جنازہ ایک ساتھ اٹھا تو دیکھنے والے بھی رو پڑے۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
واضح رہے کہ والد حیدر دوبئی میں کام کرتے ہیں۔ بچوں کی موت کی خبر پر آج گاوں پہونچے، والد نے بیٹوں کے جنازہ کو کندھا دیتے وقت خود کو روک نہیں سکے اوران کی آنکھو ں سے آنسو وں کی شکل میں درد چھلک ہی گیا ۔ گھر میں صرف دو ہی لال تھے۔ ایک جھٹکہ میں پورا ہنستا کھیلتا خاندان برباد ہو گیا۔