نئی دہلی/25اپریل(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2019 کے لیے کرنول میں پہلے مرحلے میں پولنگ 11 اپریل کو ہوچکی ہے، آندھراپردیش کی اس اہم سیٹ پر 2014 کے انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس نے کھاتہ کھولا تھا، سیٹ کو بچائے رکھنے کا چیلنج وائی ایس آر کانگریس کے سامنے ہے، ٹی ڈی پی کڑی ٹکر دے سکتی ہے، پچھلے انتخابات میں ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس کے درمیان مقابلہ ہوا تھا-
وائی ایس آر نے اپنے موجودہ ممبر پارلیمان
Butta Renuka کا ٹکٹ کاٹ کر نئے چہرے Sanjeev Kumar سنجیو کمار کو دیا ہے، ٹی ڈی پی نے Kotla Surya Prakash Reddy کو میدان میں اتارا ہے، کوٹلہ پھچلی مرتبہ کانگریس سے انتخاب لڑے تھے، لیکن اب ٹی ڈی پی میں شامل ہوگئے ہیں، کانگریس نے احمد علی خان جبکہ بی جے پی نے Dr PV Parthasarthi کو انتخابی میدان میں اتارا ہے-
آزاد ہندوستان میں ہوئے پہلے لوک سبھا انتخابات میں پرجا سوشلسٹ پارٹی نے یہاں سے اپنا کھاتہ کھولا تھا، 1967-1957 تک کانگریس لگاتار دوبار یہاں سے جیتی-