the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دہرادون / نئی دہلی، 17 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی صبح اتراکھنڈ کے ہری دوار میں جونا اکھاڑہ کے اچاریہ مہامنڈلیشور سوامی اودھیش آنند گری سے فون پر بات کرکے تمام سنتوں کی صحت کی معلومات حاصل کی اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے سنت برادری کے تئیں اظہار تشکر کیا۔
مسٹر مودی نے اپیل کی کہ دو شاہی اسنان مکمل ہوچکے ہیں ، لہذا اب کمبھ کو علامتی طور پر رکھا جائے۔ اس سے وباکے خلاف جنگ میں تقویت ملے گی۔ یہ اطلاع خود مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے دی۔
وزیر اعظم سے بات کرنے کے بعد ، اچاریہ مہامنڈلیشور سوامی اودھیش آنند گری نے مسٹر مودی کی



اپیل کا احترام کرتے ہوئے صبح 11 بجے پریس کانفرنس میں اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ انہوں نے عقیدت مندوں سے گزارش کی کہ وہ کووڈ کے حالات کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں اسنان کے لئے نہ آئیں اور انہیں کووڈ کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ کووڈ انفیکشن کی وجہ سے ، دو اکھاڑوں نے ہفتے کے روز کمبھ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نرنجنی اکھاڑے کے اکھاڑوں میں کورونا انفیکشن بے قابو ہوگیا ہے۔ پنچایتی اکھاڑہ شری نرنجنی کے مہند روی پوری سمیت 22 سنت کووڈ مثبت ملے ہیں۔ وہیں دیگر اکھاڑوں میں سات سنت کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، اکھاڑوں میں متاثرہ سنتوں کی کل تعداد 78 ہوگئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.