بنگلورو، 12 فروری (یو این آئی) کرناٹک کے سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے جمعہ کو کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر اعلی سدارمیا کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی پارٹی پر تنقید کرنے بجائے اپنی نئی پارٹی تشکیل دیں اور انتخابات میں کم از کم پانچ نشستیں جیت کر دکھائیں ۔
مسٹر کمارسوامی نے
متعدد ٹویٹس کرتے ہوئے کہا ، "مسٹر سدارمیا جنتا دل (سیکولر) پر تنقید کرنے کے بجائے سب سے پہلے اپنی ایک نئی پارٹی بنائیں اور اپنی نشست سمیت کم ازکم پانچ نشست پر انتخابات جیت دکھائیں اور پھر کسی دوسری جماعت سے بات کریں۔
وہ اس چیلنج کو قبول نہیں کرسکتے لہذا وہ بغیر کسی وجہ کے جے ڈی ایس پر الزام لگا رہے ہیں۔