: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 9 اگسٹ (راست) کلثوم پورہ ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کا نیا چارج سنبھالنے کے بعد اے سی پی مسٹر جاوید نے انسپکٹر کلثوم پورہ مسٹر سری نواس کے ساتھ حلقہ کاروان ایم ایل اے کوثر محی الدین سے ملاقات کے لیے اے آئی ایم آئی ایم کاروان
آفس پہنچے اور ایک خیر سگالی ملاقات کی- اے آئی ایم آئی ایم کی جانب سے ایم ایل اے کوثر محی الدین نے نئے تعینات ہونے والے عہدیداروں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ اے آئی ایم آئی ایم کی جانب سے ہمیشہ کی طرح ایک بہتر معاشرے کے لیے مل کر کام کریں گے۔