اسلام آباد، 11 ستمبر (ایجنسی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم کا لندن میں انتقال ہو گیا ہے۔
وہ کافی طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں اور ان کا لندن کے ایک اسپتال میں علاج کیا جا رہا تھا لیکن وہ کوما میں چلی گئیں تھیں۔
start;">نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے منگل کے روز ٹویٹ کر کے بتایا کہ "مسٹر نواز شریف کی اہلیہ اب ہمارے درمیان نہیں ہیں اور اللہ ان کی روح کو سکون دے"۔
واضح ر ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز آخری بار جولائی میں ان سے ملاقات کرکے 25 جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے وطن لوٹ آئےتھے۔ ان دونوں کو پاکستان آتے ہی بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا تھا، جو اس وقت جیل میں ہیں۔