: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 19 اگسٹ (ذرائع) رکشا بندھن، تہوار بھائیوں اور بہنوں کے درمیان گہرے رشتے کی علامت ہے، سابق وزیر اور بی آر ایس کے کارگزار صدر، کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے دکھ کا اظہار کیا کیونکہ ان کی بہن اور ایم ایل سی کے کویتا قید کی وجہ سے
انہیں راکھی نہیں باندھ پائی - واضح رہے کہ کویتا تہاڑ جیل میں ہے۔ انہیں دہلی ایکسائز پالیسی سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔کے ٹی آر نے کویتا کے ساتھ راکھی باندھتے ہوئے پرانی تصویریں شیئر کیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی گھر واپس آجائیں گی، اور وہ دوبارہ ایک ساتھ تہوار منا سکیں گے۔