حیدر آباد 10 اپریل (یو این آئی) بی آرایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے اسٹریٹجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام (ایس آرڈی پی) کے تحت حیدر آباد میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کی مبینہ سست رفتار پر کانگریس حکومت پر سخت تنقید کی۔
ٹویٹر پر کے ٹی آر نے ریمارک کیا کہ فلائی اوور اور انڈر پاسس کو ابتدائی طور پر
ہوا کی رفتار سے آگے بڑھنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، لیکن کانگریس کے 16 ماہ کے دور حکومت میں ان کی تعمیر سست رفتاری سے آگے بڑھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ اپوزیشن لیڈروں کو غیر قانونی مقدمات کے ساتھ چنچل گوڑہ جیل بھیجنے پر مرکوز ہے، بجائے اس کے کہ اس کے بالکل سامنے واقع فلائی اوور کو مکمل کیا جائے۔