حیدرآباد، 2 فروری (ذرائع) بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے جمعہ کو اسٹاف نرسوں اور پولیس کانسٹیبل کی ملازمتوں کی بھرتی کا کریڈٹ لینے پر کانگریس پر تنقید کی۔
کے ٹی راما راؤ نے X پر کہا کہ 6,956 اسٹاف نرسوں اور 15,750 پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی کے سی آر حکومت نے مکمل کی تھی لیکن بدقسمتی سے، ہم
انتخابی ضابطہ کی وجہ سے نتائج جاری نہیں کر سکے۔
بی آر ایس کے کارگذار صدر نے مزید کہا کہ اب کانگریس حکومت، جس کا بھرتی سے کوئی لینا دینا نہیں تھا، لوگوں کو یہ یقین دلانے کے لیے بیوقوف بنانا چاہتی ہے کہ انھوں نے یہ کیا ہے۔
راما راؤ نے الزام لگایا کہ، اور بے شرمی کی بات یہ ہے کہ نئے چیف منسٹر جھوٹ بول رہے ہیں۔