حیدرآباد، 24 نومبر (ذرائع) تلنگانہ کے آئی ٹی وزیر اور حکمران ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے بی جے پی پر گیریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں لوگوں سے جھوٹی یقین دہانی کا الزام لگایا ہے- جی ایچ ایم سی انتخابی مہم کے دوران کے ٹی آر نے منگل کو مشیرآباد حلقے میں روڈ شو میں حصہ لیا-
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پچھلے چھ سالوں میں مرکز نے تلنگانہ کے لیے ایک نیا پیسہ نہیں دیا ہے- انہوں نے کہا کہ پرکاش جاویڈکر نے ٹی آر ایس حکومت پر چارج شیٹ داخل کیا ہے- لیکن حقیقت میں مرکزی
حکومت پر 132 کرور روپے کا چارج شیٹ دائر کرنا چاہیئے- تقریبا 67 ہزار کروڑ سے حیدرآباد کی ترقی کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت حیدرآباد میں بڑی بڑی غیر ملکی کمپنیوں کو لانے کے علاوہ کئی بڑے پروجیکٹس لیکر آنے میں کامیاب رہی-
انہوں نے پوچھا کہ 10 ہزار روپے کی سیلاب امداد روکنے والی بی جے پی 25 ہزار روپے دے پائیں گی؟ انہوں نے کہا کہ اب تک 6.50 لاکھ سیلاب زدگان کی مدد کی جاچکی ہے- اور باقی لوگوں کو بھی دی جائے گی- کے ٹی آر نے لوگوں سے انکے کام کرنے والوں کو پھر سے فاتح کرنے کی اپیل کی-