سرسلہ/30مارچ(ایجنسی) ٹی آر ایس کے کار گذار سربراہ کے ٹی راما راؤ کا کہنا ہے کہ آنے والے انتخابات میں 16 لوک سبھا سیٹوں پر جیت کرٹی آر ایس کنگ میکر بننے جارہی ہے، سرسلہ ضلع کے ایلاریڈی پیٹ میں ایک ریلی کو خطاب کرتےہوئے یہ باتیں کہی-
انہوں نے لوگوں سے ٹی آر ایس کے امیدوار بی ونود کمار کو بھاری اکثریت سے انتخاب جتانے کی اپیل کی، ساتھ ہی کہا کہ اگر بی ونود کمار یہاں سے
انتخاب جیت جاتے ہیں تو کئی منصوبوں کو لاسکتے ہیں اور ترقی کی سرگرمیوں کو بڑھا سکتے ہیں.
کے ٹی آر نے کہا کہ ونود کمار کی اس بات کی سراہانہ کی جانی چاہیئے کہ انکے بدولت سرسلہ ، یلاریڈی پیٹ، کاماریڈی اور پتلام کے لیے ہائی ویز کی منظوری ملی، لیکن مرکزی حکومت اس کام کو پورا کرنے کے لیے رقم کی منظوری میں روکاوٹیں پیدا کررہی ہیں، اگر ہم 16 لوک سبھا سیٹیں جیتتے ہیں تو ہماری مانگ جلد پورا کریں گے.