the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 11 جولائی (ذرائع) بی آر ایس کے کارگزار صدر  تارک راماراو نے جمعرات کو  پولیس کی  لاٹھیوں سے  زخمی ہونے والے بی آر ایس وی قائدین سے ملاقات کی۔ گزشتہ روز ڈی ایس سی  اور گروپ امتحانات ملتوی کرنے  کے مطالبے پر عثمانیہ یونیورسٹی میں احتجاج اور دھرنے کرنے والے ان قائدین پر پولیس نے لاٹھیوں سے حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا تھا زخمی اسٹوڈنٹ لیڈرس سے تارک راماراو نے نندی نگر میں ملاقات کی۔ اور ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر کارگزار صدر تارک راما راو نے طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کے مسائل



پر  لڑنے والے ان قائدین کے جذبے کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس  حکومت آنے کے بعد آپ کی لڑائی کا جذبہ کئی مواقع پر دیکھا گیا ہے۔ جب پوچارم سرینواس ریڈی نے پارٹی سے انحراف  کیا تو اس وقت بھی آپ لوگوں نے پولیس کی لاٹھی کھائی۔ اسی طرح گروپ امتحان اور ڈی ایس سی کو ملتوی کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے پریشان حال بے روزگار نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ کے ٹی آر نے مشورہ دیا کہ وہ عوام مخالف فیصلوں کے معاملے میں کانگریس حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں۔ کے ٹی آر نے یقین دلایا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت ہمیشہ بی آر ایس وی قائدین کی تائید کرے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.