حیدرآباد،3 جون (ذرائع) میونسپل ایڈمنسٹریشن اور اربن ڈیلیوپمنٹ (ایم اے یو ڈی) کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے جمعرات کو یہاں موبائل آئی سی یو بسوں کا افتتاح کیا۔
ان گاڑیوں میں آکسیجن والے بستر ، ایک مانیٹرنگ سسٹم ، لائیو انٹراکشن اور ریکارڈنگ سی سی ٹی
وی اور ویڈیو ، ڈیوٹی ڈاکٹرس ، نرسنگ عملہ ، وارڈ ممبران اور تکنیکی ماہرین جیسی سہولیات ہیں۔
پہلے مرحلے میں 32 بسیں چلیں گی اور دوسرے مرحلے میں مزید 33 بسوں کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔
اگر ضرورت ہوئی تو تلنگانہ کے ہر ضلع میں دو بسیں مہیا کی جائیں گی۔