: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآبادیکم جنوری(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے شہر حیدرآبادمیں 2.71کیلومیٹرطویل فلائی اوور کا افتتاح انجام دیاجو شہر کا دوسرا سب سے طویل فلائی اووربن گیا ہے۔
چھ لین والے شیخ پیٹ فلائی اوور کو ریاستی حکومت کے باوقاراسٹریٹیجک روڈڈیولپمنٹ پلان(ایس آرڈی پی)کے تحت 333.55کروڑروپئے کے تخمینی صرفہ سے تیار کیاگیا ہے۔
اس فلائی اوور کا آغاز ٹولی چوکی،گیلکسی تھیٹر سے ہوتا ہے اور اختتام ملکم چیرو پر ہوتا ہے۔