حیدرآباد، 9 جون (ذرائع) ملک میں بے روزگاری کے مسئلہ کو حل کرنے میں ناکامی پر مرکز کی بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے کارگزار صدر اور وزیر کے ٹی راما راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ
مرکزی حکومت کے مختلف محکموں اور منسلک تنظیموں میں تقریباً 16 لاکھ خالی آسامیوں کو فوری پر کریں-
انہوں نے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت میں خالی ملازمتوں کو پر کرنے کی لڑائی میں ٹی آر ایس بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ احتجاج کرے گی۔