حیدرآباد/17جون(ایجنسی) حیدرآباد میں میٹرو ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی مناسبت سے کوچس میں اضافہ کی ضرورت ہے۔تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگزار صدر و سابق وزیر تارک راما راؤ نے عہدیداروں کوحیدرآباد میٹرو ٹرینوں میں کوچس کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ جلد از جلد ٹرینوں کی فریکینوسی میں اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے اس خصوص میں پرنسپال سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق و شہری ترقی اروند کمار سے خواہیش ظاہرکی ہے کہ وہ خدمات میں اضافہ کے اقدامات کریں۔
کے ٹی آر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا”ہمارے شہروں میں بڑھتی ٹریفک سے نمٹنے کا واحد حل موثر اور مستحکم عوامی ٹرانسپورٹیشن ہے“۔ سب سے پہلے سائی ناتھ گوریج نامی ایک شخص نے تارک راما راو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے میٹرو ٹرین خدمات میں اضافہ کی ضرورت سے واقف کروایا تھا۔انہوں نے امیرپیٹ تا ہائی ٹیک سٹی روٹ ہجوم کی تصویر کو بھی اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ پوسٹ کیا تھا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ناگول تا ہائی ٹیک سٹی روٹ چار کوچیس کی ضرورت ہے۔ تارک راما راو کی سفارش پراروند کمار نے کہا کہ اس معاملہ کو نوٹ کرلیاگیا ہے۔