حیدرآباد، 31/ اگست (یواین آئی)تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر و ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے پارٹی کارکنوں اور لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ 2ستمبر کو پارٹی جھنڈا لہرانے کے پروگرام کو بڑے پیمانہ پر منائیں۔
انہوں نے کہاکہ
دیہاتوں،شہروں کے وارڈس میں پارٹی کا جھنڈا لہرایاجائے۔
انہوں نے ریاستی وزرا، ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ، ارکان کونسل،ضلع پریشد اور منڈل پریشد ارکان کے ساتھ ساتھ بلدی صدورنشین،پارٹی کے سکریٹریز اوردیگر عوامی نمائندوں کے ساتھ پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں اجلاس منعقد کیا۔