حیدرآباد، 18 اگسٹ (ذرائع) ریاستی حکومت نے موسی ندی کے کنارے رہنے والے غریب خاندانوں کو ڈبل بیڈروم مکانات مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقی کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے جمعرات کو یہاں اس کا اعلان کرتے
ہوئے کہا کہ اس اقدام کے تحت تقریباً 10,000 مکانات مختص کیے جائیں گے۔
وزیر نے جمعرات کو یہاں حیدرآباد شہر کے ایم ایل ایز اور ایم اے اینڈ یو ڈی کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی، کہا کہ اس اقدام سے غریبوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی-