نئی دہلی، 27 مارچ (ذرائع) صدر رام ناتھ کووند کی 30 مارچ کو ایمس میں بائی پاس سرجری ہوگی-
راشٹرپتی بھون نے ہفتہ کو یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی صحت مستحکم ہے-
راشٹرپتی
بھون کی طرف سے دی گئی آفیشل معلومات میں کہا گیا ہے کہ ملک کے صدر کو 27 مارچ کی دوپہر کو ایمس میں منتقل کیا گیا ہے-
صحت کی جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں بائی پاس سرجری کرانے کی صلاح دی ہے، جو منگل 30 مارچ کو ہونے کی امید ہے-