نئی دہلی،14اگست (یو این آئی) مسلح دستوں کے 84بہادروں کوبے مثال ہمت اورغیرمعمولی بہادری کے لئے بہادری کے انعامات سے نوازا گیا ہے جن میں ایک کیرتی چکر اور نوشوریہ چکر بھی شامل ہیں۔ پانچ جانبازوں کو بعد از مرگ کیرتی اور شوریہ چکر سے نواز ا گیا ہے۔
تینوں افواج کے سپریم کمانڈر صدر رامناتھ کووند نے ان جانبازوں کو بہادری کے انعامات سے نواز ے جانے کو آج
منظوری دی۔
پانچ فوجی اہلکاروں کو بہادری کے دوسری بار فوجی میڈل، 60کو فوجی میڈل(بہادری)، چار کوبحریہ میڈل (بہادری) اور پانچ کو فضائیہ میڈل(بہادری) کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
صدر نے مختلف فوجی مہمات میں قابل ذکر شراکت کے لئے 19فوجی اہلکاورں کو مینشن ان ڈسپیچ دیئے جانے کو بھی منظوری دی ہے۔ ان میں سے آٹھ کو آپریشن میگھدوت اور آپریشن گارڈ کے لئے بعد از مرگ دیا گیا ہے۔