نئی دہلی،3ستمبر(ایجنسی)جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے منگل کو صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔
پانچ اگست کو جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرکے اسے مرکز کے زیرانتظام دوریاستوں مین تقسیم
کیاگیاہے۔ریاست سے آرٹیکل 370کے التزامات بھی ہٹا دئے گئے ہیں۔
صدر جمہوریہ کے ساتھ مسٹرملک کی ملاقات کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیل دستیاب نہیں ہے،لیکن ایسا سمجھا جاتا ہے کہ گورنر نے مسٹر کووند کو ریاست کے حالات سے واقف کرایا ہے۔