the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
گورکھپور، 27 اگست (یو این آئی) رام ناتھ کووند 28 اگست کو دوسری مرتبہ مشرقی اتر پردیش کے اس ضلع کا دورہ کرنے والے پہلے صدر ہوں گے۔
مسٹر کووند گورکھپور کا دورہ کرنے والے ملک کے پانچویں صدر ہیں اور ضلع گورکھپور ہفتہ کو چھٹی مرتبہ صدر کا استقبال کریں گے۔ میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام دو مرتبہ گورکھپور آچکے ہیں، لیکن جب وہ دوسری بار گورکھپور آئے تو وہ سابق صدر ہوچکے تھے۔
مسٹر کووند کے استقبال کے لئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ تاہم، گورکھپور کے لیے یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ سال 1955 میں گورکھپور نے ملک کے پہلے صدر راجندر پرساد کا



استقبال کیا تھا۔ وہ یہاں ٹرین سے آئے تھے۔ شمال مشرقی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر پنکج کمار سنگھ کے مطابق انہوں نے مقامہ اور اردگرد کے علاقے کا معائنہ کیا تھا۔ انہوں نے یہاں گورکھ ناتھ مندر کے بھی درشن کئے تھے۔ اس دوران ان کے لیے اسپیشل سیلون قائم کیا گیا تھا۔
سابق صدر سروپلی ڈاکٹر رادھا کرشنن بھی گورکھپور آچکے ہیں۔ انہوں نے گورکھ ناتھ مندر کا بھی دورہ کیا تھا۔ موجودہ صدر مسٹر کووند دسمبر 2018 میں مہارانا پرتاپ ایجوکیشن کونسل کے تاسیسی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ اس موقع پر اترپردیش کے سابق گورنر رام نائک اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.