نئی دہلی ، 12 اگست (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے ہماچل پردیش کے کنور میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو ایک ٹویٹ میں مسٹر کووند نے بتایا کہ انہوں نے ہماچل پردیش کے گورنر راجندر آرلیکر اور وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر سے بات کی ہے اور کنور میں حادثے کے بارے میں
جانکاری حاصل کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ "میں نے لوگوں کے تحفظ کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔"
صدر نے لکھاکہ "مجھے بتایا کیا گیا ہے کہ متاثرہ لوگوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متاثرین کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ "