نئی دہلی، 9 جنوری (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے مہاراشٹر کے بھنڈارا میں ہونے والے آتشزدگی کے حادثے میں بچوں کی بے وقت موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر کووند نے ہفتہ کے روز ٹوئیٹ کیا ،
"مہاراشٹرا کے بھنڈارا میں آتشزدگی کے حادثے میں شیر خوار بچوں کی بے وقت موت سے مجھے شدید غم ہے۔"
انہوں نے آگے کہا ، "اس دل دہلا دینے والے واقعے میں اپنی اولادوں٘ کو کھونے والے خاندانوں سے میری دلی تعزیت ۔"