نئی دہلی،3 اگست (یواین آئی) صدر رام ناتھ کووند نے پیر کو محبت اور اعتماد کے غیر متزلزل تعلقات کا تہوار رکھشا بند ھن پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔
مسٹر کووند نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’ملک کے تمام شہریوں کو رکھشا
بندھن پر مبارکباد! راکھی محبت اور اعتماد کا وہ اٹل دھاگہ ہے جو بہنوں کو بھائیوں سے جوڑتا ہے‘‘۔
انہوں نے مزید لکھا ، "آیئے ، آج ہم خواتین کے وقار اور حفاظت کے لئے پرعزم رہنے کا وعدہ کریں‘‘۔
یواین آئی،اظ