نئی دہلی،14اگست(ایجنسی)غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 946پولیس اہلکاروں کو یوم آزادی کے موقع پر پولیس تمغوں سے نوازنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
تین پولیس اہلکاروں کو بہادری کےلئے پولیس تمغے سے نوازا جائےگا جن میں سے دو کو یہ اعزاز بعد از مرگ دیا جائےگا۔اس کے علاوہ 177پولیس اہلکاروں کو بہادری کے لئے پولیس تمغے،89کو خصوصی خدمات کےلئے صدر جمہوریہ کےپولیس تمغے اور 677پولیس اہلکاروں کو قابل ذکر خدمات کےلئے پولیس تمغے دئے جائیں گے۔
بہادری کےلئے صدر جمہوریہ کےپولیس تمغے سے نوازے جانے والوں میں سینٹرپولیس فورس کے سپاہی محمد مجاہد خان (بعداز مرگ)،جموں و
کشمیر پولیس کے سپاہی امیتاز احمد(بعدازمرگ)اور سینٹرل پولیس فورس کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ایل آئی سنگھ شامل ہیں۔
بہادری کےلئے دئے گئے 180تمغوں میں سے 114تمغے جموں و کشمیر میں مختلف دہشت گردانہ مہموں میں اپنی ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو دئے جائیں گے۔اس کے علاوہ 62پولیس اہلکاروں کو نکسل مخالف مہموں کےلئے اورچار کو شمال مشرقی علاقے میں بہادری کے کارناموں کےلئے دئے جائیں گے۔
تمغے پانے والے پولیس اہلکاروں میں سے 72 سینٹرل ریزرو پولیس فورس ،61 جموں و کشمیر پولیس ،23اوڈیشہ پولیس،9چھتیس گڑھ پولیس اور باقی دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ہیں۔