سول (جنوبی کوریا)، 3 جولائی :- ہندوستان میں جنوبی کوریا کی کئی کثیر بین الاقوامی کمپنیوں کے کھلنے کی وجہ سے کوریا کے طالب علموں میں ہندی سیکھنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔
اب کافی کوریائی طالب علم ہندی سیکھنے لگے ہیں اور
ہندوستانی ثقافت اور معاشرے کے بارے میں بھی مطالعہ کرنے لگے ہیں۔
یہ کہنا ہے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ ہندی کے سابق صدر اور پروفیسر ڈاکٹر مہندر پال شرما کا جو ہندوستان سے یہاں کوریائی طالب علموں کو ہندی سيكھانے آئے ہیں