حیدرآباد،15مارچ (ذرائع) تلنگانہ میں کانگریس کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ سابق ایم پی کونڈا وشویشور ریڈی نے پیر کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کونڈا وشویشور ریڈی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے استعفی ایم ایل سی انتخابات کے لیے ہوئے ووٹنگ کے ٹھیک ایک دن بعد استعفیٰ دے دیا۔ وشویشور ریڈی نے
پارٹی چھوڑنے کی اطلاع اپنے حامیوں کو بھی دے دی ہے-
کونڈا وشویشور ریڈی نے دعوی کیا کہ وہ ریاست میں ایم ایل سی انتخابات کے پورا ہونے کا انتظار کررہے تھے تاکہ کانگریس پارٹی سے انتخاب لڑنے والے چننا ریڈی کو کسی طرح سے نقصان نہ ہو- کہا جاتا ہے کہ بی جے پی رہنما لمبے وقت سے ریڈی کے رابطے میں ہے اور وہ انہیں پارٹی میں شامل کرنا چاہتے ہیں-