کولکتہ/26نومبر(ایجنسی) کولکتہ کے ایئرپورٹ پر جیٹ ایئر ویز کے جہاز میں ایک میسج کی وجہ سے ہنگامہ ہوگیا، ممبئی جانے والے اس جہاز میں ایک مسافر اپنے دوست کومیسج کررہا تھا کہ اس جہاز میں دہشت گرد سوار ہے.
مسافر کے اس میسج کو ساتھ بیٹھے مسافر نے پڑھ لیا اور عملہ کو بلایا، عملہ نے فوری اسکی معلومات پائلٹ کو دی
اور فوری جہاز کو واپس پارکنگ میں لایا گیا، یہ جہاز ٹیک آف ہونے ہی والا تھا جب میسج والے کی معلومات ملی.
سیکیورٹی اہلکار نے فوری شخص کو حراست میں لیا اور پوچھ تاچھ شروع کی، یہ حادثہ جیٹ ای،رویز کی فلائٹ 9w 472 میں ہوا، یہ جہاز صبح 8.35 پر ممبئی کے لیے روانہ ہونے والا تھا، لیکن اس حادثے کی وجہ سے قریب ایک گھنٹہ دی سے روانہ ہوا.